شرح نمو کو دو عددی ہندسہ میں پہنچانے کے لیے اہم اقدامات کرنے ہوں گے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتی آیوگ(پالیسی کمیشن )کی گورننگ کاو¿نسل چوتھے اجلاس کے افتتاحی سیشن میں وزرائے اعلیٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی شرح نمو کو دو عددی ہندسوں میں پہنچانا ایک بڑا چیلنج ہے ۔

انہوں نے یہ بات کاص طور پر زور دے کر کہی کہ عوام کی توقعات و خواہشات پوری کرنا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا اولیں مقصد ہونا چاہئے۔مسٹر مودی نے راشٹرپتی بھون کے کلچرل ہاو¿س میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2017-18 کی چوتھی سہ ماہی میں ہندوستانی معیشت کی ترقی کی شرح 7.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے لیکن اب اسے ڈبل فیگر تک لے جانا ہے۔ اس کے لئے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔وزیر اعظم نے اشیاءو خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وفاق امداد باہمی کی بہترین مثال ہے۔

پیچیدہ مسائل پر’ٹیم انڈیا‘ کی روح جھلکتی ہے۔وزرائے اعلیٰ کاترقی میں اہم کردار ہے ۔ سوچھ بھارت مہم،ڈیجیٹل لین دین اور کوشل وکاس جیسے معاملات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی اور ذیلی کمیٹیوں کی تجاویز کو مرکزی حکومت اور مختلف وزارتوں نے لاگو کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورننگ کونسل ملک میں تاریخ سازتبدیلی لانے کا ایک مضبوط ذریعہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس اجلاس میں دہلی ،منی پور، گوا، تری پورہ،سکم ،میزورم، اڑیسہ اورجموں و کشمیر کے وزراءاعلیٰ نہیں پہنچے۔اس دوران آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا جس کی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حمایت کی اور اپنے صوبہ کے لیے بھی یہی مطالبہ کیا۔ یہ دونوں وزراءاعلیٰ مرکز میں بی جے پی قیادت والی این ڈی اے میں شریک پارٹیاں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pms opening remarks at fourth meeting of governing council of niti aayog in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply