وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ اترا کھنڈ27دسمبر کو

دہرہ دون: وزیر اعظم نریندر مودی نوٹ بند کرنے کے اپنے فیصلہ کے بعد پہلی بار اتراکھنڈ کے دورے پر آ رہے ہیں۔ وہ 27 دسمبر کودہرہ دون کے پریڈ میدان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ مسٹر مودی کے دورے کے سلسلے میں محکمہ پولیس اور انٹیلی جنس کے نظام بھی فعال ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کا صوبائی قیادت بھی تیاریوں میں جٹ گیا ہے۔
پارٹی ریاستی صدر اجے بھٹ نے بتایا کہ جلسہ کی کامیابی کے لئے عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دن مسٹر مودی چاردھام کے لئے آل ویدر روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے بننے کے بعد ریاست کے چار دھام بدری ناتھ، کیدار ناتھ، گنگوتری اور یمنوتری کے ساتھ ہی ہیمڈ صاحب کے لئے بھی یاتریوں کی سال بھر نقل و حرکت رہے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pmmodi to visit dehradun on 27th december in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply