مرکزی حکومت اپنی آئینی میعاد پوری کرے گی: وزیر اعظم خاقان عباسی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی میعاد پوری کرے گی اور آئندہ عام انتخابات طے وقت پر ہی ہوں گے۔
مسٹر عباسی نے گذشتہ روزز فیصل آباد میں ہوندائی نشاط موٹر ز لمیٹد اور ہوندائی موٹر کارپوریشن آف ساؤتھ کوریا کے مشترکہ پراجکٹ کاسنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں حکومت کو اس قسم کے حالات کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے اور اسے اس طرح کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہتی ہیں اور وہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے خدشات کو دور کریں گے۔
قابل غور ہے کہ مسٹر صادق نے بدھ کے روز ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ صوبائی اسمبلیاں شاید ہی اپنی میعاد پوری کر سکیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n government will complete its term pm abbasi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply