ریواڑی اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ پر وزیر اعظم کی خاموشی پر راہل گاندھی نے سوال اٹھایا

نئی دہلی: ہریانہ کے شہر ریواڑی مین ایک 19سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی واردات کے چھ روز بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اس معاملہ پر خاموش رہنے پر سوال اٹھایا اور ٹوئیٹر کے توسط سے بیان میں کہا کہ ”ایسی حکومت پر شرم آتی ہے جو ہندوستانی خواتین کو غیر محفوظ اور خوفزدہ کر دے اور زانیوں کو دندناتا پھرنے کی کھلی چھوٹ دے دے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور بچی کے ساتھ جنسی زیادتی سے ہندوستان کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ وزیر اعظم اس معاملہ پر آپ کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔“

دریں اثنا اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (اے ایس ٹی) کے مطابق پولس نے اس کیس کے تین ملزموں میں سے نشو نام کے ایک شخص کو ، مقامی پہلوان اور اس واردات کی پیشگی منصوبہ بندی کرنے والا ہے،ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دیگر دو جن کی شناخت پنکج نام کے ایک فوجی اورکالج طالب علم منیش کے طور پرکی گئی فرار ہیں۔ٹیم نے اس ٹیوب ویل کے ،جہاں یہ واردات انجام دی گئی ،مالک دین دیال اور سنجیو نام کے ایک ڈاکٹر کو بھی،جس نے طالبہ کو ابتدائی طبی امداد بہم پہنچائی ، پولس کو مطلع نہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm your silence is unacceptable rahul gandhi on rewari gang rape in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply