وزیر اعظم مودی نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی کو سالگرہ پرمبارک باد دی

لکھنؤ:وزیراعظم نریندرمودی نے آج اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کے 45ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا”اترپردیش کے نوجوان اورمتحرک و فعال وزیر اعلیٰ کو یوم پیدائش کی مبارکباد۔ صحت مند اور درازی عمر کے لئے دعاگو ہوں“۔
مودی کے ٹویٹ کے جواب میں یوگی نے بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی مبارکباد کا بے حد شکریہ۔ تاہم، وزیر اعلیٰ نے اپنی یوم پیدائش نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی یوم ماحولیات کے دن مسٹر یوگی لکھنؤ میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کریں گے اس کے بعد وہ علی گڑھ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm wishes yogi on his birthday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply