کیرل میں کوچی میٹرو ٹرین پروجکٹ کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے

ترواننت پورم: وزیر اعلی پینارائی وجیانن نے آج اسمبلی میں بتایا کہ کوچی میٹرو کا افتتاح وزیر اعظم ہی کریں گے۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ مسٹر مودی کی سہولت کے مطابق ریل پروجیکٹ کا افتتاح انہیں سے کرانے کیلئے ریاستی حکومت وزیر اعظم کے دفتر سے مسلسل رابطہ میں ہے۔
قبل ازیں دیواسم وزیر کاداکم پلی سریندرم نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے دفتر سے کوئی جواب نہ آنے کی وجہ سے 30 مئی کو وزیر اعلیٰ اس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ تاہم بعدازاں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ افتتاح کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے ان کا دفتر وزیر اعظم کے دفتر سے مسلسل رابطہ میں ہے۔

Title: pm will inaugurate kochi metro project says kerala cm | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply