شنگھائی تعاون تنظیم میں ہند کی شمولیت پر مودی کا اظہار مسرت

نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں ہندستان کے داخلے پر خوشی ظاہر کی ہے۔ مسٹر مودی نے ایس سی او کی سربراہ کانفرنس سے حصہ لینے کے لئے ازبکستان روانگی سے قبل جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہندستان ایس سی او کارکن بن کر خوش ہے
اور تمام شعبہ حیات خاص طور پرمعاشی تعاون کے شعبہ میں اچھے نتائج کی امید رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا ”میں شنگھائی تعاون تنظیم میں حصہ لینے کے لئے ازبکستان کے مختصر دورے کے دوران ایس سی او ممالک کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کروں گا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندستان وسط ایشیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور یہ اس خطہ کے ساتھ معاشی اور ہر آدمی تک تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm welcomes indias entry in sco in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply