کانگریس کاوزیر اعظم پر فوج کا نام لے کر انتخابی فائدہ اٹھانے کا الزام

نئی دہلی:کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ فوج کا نام لے کر انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر مودی نے اتراکھنڈ کے سری نگر میں اتوار کو انتخابی جلسہ میں فوج کو سیاسی مہرے کی طرح استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا الزام تھا کہ وزیر اعظم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوج کا نام لے کر اس کا اسمبلی انتخابات میں فائدہ لینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسٹر مودی فوج کو مہرہ بنا کر فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گزشتہ سال ہونے والی سرجیکل اسٹرائک کے ذریعے بھی مودی حکومت نے فوجی کارروائی کا کافی سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جبکہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور اور اس سے پہلے بھی فوج نے اسی طرح کا سرجیکل اسٹرائک کئی بار کیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے جڑے معاملے کا اس طرح سے سیاسی فائدہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر مودی نے اتوار کے روز کہا تھاکہ ”آپ مجھ پر حملہ کر دیجئے لیکن جہاں تک فوج کا تعلق ہے اس کی وفاداری یا بہادری پر سوال اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی“۔ کانگریس کے ترجمان نے فوج کے سہارے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کو بدقسمتی بتایا اور کہا کہ اس طرح کی کوشش افسوسناک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm using armed forces as political prop for poll gains cong in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply