عثمانیہ یونیورسٹی میں وزیر اعظم مودی انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے

حیدرآباد:(یواین آئی )وزیراعظم نریندر مودی شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں آئندہ سال جنوری میں ہونے والی انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے جس میں 30نوبل انعام یافتہ افراد شرکت کریں گے۔ یہ باوقار کانگریس 3تا7جنوری منعقد کی جائے گی۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے اس سائنس کے فروغ کے لئے 166.40کروڑ روپئے کے صرفہ سے ریاست بھر میں 9سائنس سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ساتھ ہی ریاستی حکومت اضلاع ورنگل اور کریم نگر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ریڈیشن ٹکنالوجی پلانٹس کا بھی قیام عمل میں لائے گی۔ اس کانگریس میں ہندوستان اور بیرونی ممالک کے تقریبا 20,000 مندوبین حصہ لیں گے۔اس کا موضوع ”سائنس اور ٹکنالوجی کے ذریعہ ان لوگوں تک رسائی جن تک رسائی نہیں ہوپائی ہے“دیا گیا ہے۔ اس کانگریس کے دوران ویمن سائنس کانگریس،چلڈرنس سائنس کانگریس،سائنٹیفک کمیونیکیٹرس میٹ بھی ہوگی۔
اس پانچ روزہ پروگرام کے دوران سائنسی نمائش اور بچوں کی سائنس کانگریس بھی اصل مرکز توجہ رہے گی۔ملک بھر کے ریسرچ اسکالرس اپنے سائنٹیفک ماڈلس بھی پیش کریں گے۔اس موقع پر 3500مقالے بھی پڑھے جائیں گے۔یہ مقالے سائنس ، ارضی سائنس ،ماحولیاتی سائنس اور دیگر موضوعات پر ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm to inaugurate indian science congress in osmania in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply