مودی ہریانہ کی 50ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کریں گے

نئی دہلی:سرکاری ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ہریانہ کے 50 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے یکم نومبر 2016 کو منعقد کی جانے والی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا کو یہ خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے اس تقریب میں شامل ہونے کے لئے ہریانہ کی دعوت قبول کرلی ہے۔
ساتھ ہی وزیر اعظم نے کروکشیتر میں6 تا 10دسمبر ہونے والے بین الاقوامی گیتا جینتی مہوتسو کیلئے ہریانہ کے عوام کو نیک خواہشات بھی پیش کی ہیں۔ مسٹر کھٹر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ریاست سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm to attend haryanas golden jubilee function in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply