وزیر اعظم بی جے پی ایکزیکٹیو میٹنگ میں شرکت کرنے 15جولائی کو آندھر پردیش جائیں گے

حیدرآباد:بی جے پی کی قومی عاملہ کی میٹنگ کے سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی 15جولائی کو آندھراپردیش پہنچیں گے۔اس موقع پر وہ بھاری روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ وشاکھاپٹنم ایرپورٹ سے قومی عاملہ کی میٹنگ کے مقام تک روڈشو کا اہتمام ریاستی بی جے پی کی جانب سے کیا جائے گا۔
قبل ازیں بھونیشور میں منعقدہ پارٹی کی قومی عاملہ کی میٹنگ کے موقع پر وزیراعظم کے روڈ شو کا بہتر عوامی ردعمل حاصل ہوا تھاجس کے پیش نظر اے پی میں ہونے والی قومی عاملہ کی میٹنگ میں بھی وزیراعظم کے روڈ شو کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وشاکھاپٹنم کے پی ایم پالم کرکٹ اسٹیڈیم سے متصل وی کنونشن ہال میں اس قومی عاملہ کی میٹنگ منعقد کرنے پر بی جے پی کے لیڈر غور کر رہے ہیں۔آندھراپردیش بی جے پی کے صدر کے ہری بابو نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم نریندر مودی کے روڈ شو پر کافی بہتر عوامی ردعمل حاصل ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm to attend bjp executive meet in ap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply