وزیر اعظم مودی نے نوٹ بند کرنے کی حمایت کرنے پر غیر اقامتی ہندوستانیوں کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف مہم میں حمایت دینے کے لئے غیر اقامتی ہندوستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کالے دھن کے ”سیاسی پجاری“ ان کی کوششوں کو عوام کا مخالف بتارہے ہیں۔ مسٹر مودی نے 14 ویں یوم غیر اقامتی ہندوستانی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ تنقیدکی۔
اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا بھی اسٹیج پر بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف ایک بہت بڑی مہم کا بیڑا اٹھایا ہے۔ کالا دھن سیاست، ملک، معاشرے اور حکومت کو آہستہ آہستہ کھوکھلا کر دیتا ہے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ کالے دھن کے سیاسی پجاری ہماری کوششوں کو عوام کا مخالف بتارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور کالے دھن کو ختم کرنے کی ہماری کوششوں کی غیر اقامتی ہندوستانیوں نے حمایت کی ہے اس کیلئے وہ انہیں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm thanks all nris for backing note ban in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply