وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریر کے لئے لوگوں سے مشورے مانگے

نئی دہلی: یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے اپنے خطاب کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے مشورے طلب کئے ہیں۔ عملہ کی وزارت کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں یہ بات کہی گئی ہے۔مسٹر مودی اس مرتبہ لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم کے طور پر تیسری مرتبہ ملک سے خطاب کریں گے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح وزیر اعظم نے اس مرتبہ بھی یوم آزادی کے موقع پر کی جانے والی تقریر میں عوام کے جذبات و خیالات شامل کرنے کیلئے لوگوں سے مشورے طلب کئے ہیں۔ ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگ اپنے مشورے نریندر مودی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر دے سکتے ہیں۔ ان میں سے بہتر مشوروں کو وزیر اعظم اپنی تقریر میں شامل کریں گے۔ عوام اپنی تجاویز MyGov open forumپر دے سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm seeks suggestions for independence day speech in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply