سیکورٹی کے پیش نظر وزیروں کو بھی وزیر اعظم مودی کے قریب جانے کی اجازت نہیں

نئی دہلی:نکسلیوں کی جانب سے وزیر اعظم نریندرمودی کے قتل کی دھکی دینے اور انہیں آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے طرز پر ہلاک کرنے کا ان کا منصوبہ بے نقاب ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے وزیر اعظم کی حفاظت کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

وزارت کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) سے پیشگی اجازت لیے بغیر اب کوئی وزیر اور افسر بھی وزیراعظم کے نزدیک نہیںجا سکے گا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایس پی جی نے مودی کو 2019کے پارلیمانی انتخابات کے دوران روڈ شو کے بجائے ریلی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایس جی پی کا کہنا ہے کہ ریلیوں میں حفاظتی بندوبست کرنا روڈ شو کے مقابلہ آسان ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm securityministers wont be allowed to come close in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply