یوپی کی سماج وادی پارٹی حکومت غریب مخالف ہے: وزیر اعظم مودی

قنوج: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کو نظرانداز کرکے اترپردیش حکومت نے سوشلزم کی تعریف ہی بدل دی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے گڑھ سمجھے جانے والے قنوج میں سنکلپ مہا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ سماج وادی کی حمایت اور غریبی ہٹاؤ کا نعرہ دینے والوں کی باتیں کھوکھلی ثا بت ہوئی ہیں۔
صوبے کی اکھلیش حکومت غریب مخالف ہے۔ اس حکومت نے گاؤں ، غریب، کسان، نوجوان، دلت اور محروم طبقات کے لئے کبھی کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہونے کے باوجود ان کے پاس اپنی ذاتی کار نہیں ہے جبکہ سوشلزم کا ڈھول پیٹنے والے کئی لیڈروں کے پاس مہنگی کاروں کا قافلہ ہے۔ یہ کون سا سوشلزم ہے۔ کسانوں کو راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور کے مطابق صوبہ میں حکومت قائم ہونے کے بعد پہلی ہی میٹنگ میں کسانوں کا قرض معاف کرنے کی ذمہ داری ان کی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm ridicules akhilesh for allying with cong that attacked mulayam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply