وزیراعظم نریندر مودی نے کلیدی بنیادی ڈھانچہ شعبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے آج کلیدی بنیادی ڈھانچہ شعبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ نیتی آیوگ کی جانب سے روداد پیش کرنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ قابل تجدید توانائی وسائل اور ریلوے سمیت متعدد کلیدی شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔
جہاں تک قابل تجدید توانائی وسائل کے شعبے کا سوال ہے، تو اس شعبے میں مجموعی تنصیبی صلاحیت 44 گیگا واٹس سے تجاوز کرگئی ہے۔ مختلف عناصر کے سلسلے میں جو نشانے مقرر کئے گئے تھے اور مرکز اور ریاست کی پالیسیوں کے تحت جتنے پروجیکٹ طے کئے گئے تھے، سبھی کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم کو مختصراً بتایا گیا ہے کہ چھتوں پر شمسی حرارت کو رو برائے کار لانے سمیت شمسی توانائی پیداوار کے شعبے میں مزید لائحہ عمل اور حکمت عملیاں اور منصوبے کیا کیا ہیں۔ ہوابازی کے شعبے میں وزیراعظم نے اہم کلیدی پالیسی شعبوں مثلاً سلامتی اور رابطہ کاری کے سلسلے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
یہ بات سامنے آئی کہ 8 ہندوستانی ہوائی اڈے ایسے ہیں جنہیں بالترتیب اپنے اپنے زمروں میں پانچ سرکردہ عالمی ہوائی اڈوں کے زمرے میں جگہ ملی ہے۔ وزیراعظم کو علاقائی رابطہ کاری اور صارفین کو دی جانے والی سہولتوں اور ان کی تسلی بخش خدمات کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے مختصراً واقف کرایا گیا۔ ریلوے نے 2.25 کروڑ مسافر یومیہ نقل وحمل کا اپنا نشانہ حاصل کرلیا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایسی 240 غیر عملے والی ریلوے کراسنگوں کی نوعیت بدل دی گئی ہے جہاں عملہ تعینات نہیں تھا۔
بجلی کے شعبے میں اسی مدت کے دوران 3.5 کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 6 لاکھ دیہی گھروں کے مقابلے میں 6.94 لاکھ گھروں پر احاطہ کیا جاچکا ہے۔ بندرگاہ کے شعبے میں اوسط بحری جہاز ٹرن اِراؤنڈ ٹائم میں خاطر خواہ پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبے کی پیش رفت پر نظر ثانی کرتے ہوئے وزیراعظم نے پیٹرول کی ایتھنول بلینڈنگ کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں جاننا چاہا۔
انہیں بتایا گیا کہ 15 کروڑ سے زائد کنبے ایسے ہیں جن پر مالی سال 2016 کے دوران ایل پی جی کے سلسلے میں براہ راست بینفٹ ٹرانسفر کی اسکیم کے تحت احاطہ کیا جاچکا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ شعبے کی وزارتوں، نیتی آیوگ اور وزیراعظم کے دفتر کے مختلف افسران نے اس جائزہ میٹنگ میں حصہ لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm reviews progress of key infrastructure sectors in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply