وزیر اعظم نریندر مودی کا مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر آج خراج عقیدت پیش کیا۔ جاپان کے سہ روزہ دورے کی مصروفیات کے دوران وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے آج اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ملک کی جد وجہد آزادی اور ملک کی تعمیر میں ان کے کردار کو یاد کرتے ہیں ۔ بھارت رتن یافتہ مولانا ابو الکلام آزاد بڑے پائے کے ہندوستانی اسکالر اور دانشور تھے۔ ہندوستان کی تحریک آزادی میں ان کا کردار کافی اہم ہے۔
وہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر تھے اور آزادی کے بعد ہندوستان کے اولین وزیرتعلیم رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm pays tributes to maulana abul kalam azad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply