مودی اور سونیا نے بھگت سنگھ سکھدیو اور راج گورو کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگت سنگھ ، سکھدیو سنگھ اور راج گورو کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں تاکہ آنے والی نسلیں آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں۔انہوں نے ٹوئیٹرپر کہا کہ ”میں بھگت سنگھ، راج گورو اور سکھدیو کو ان کے یوم شہادت پر ان کے سامنے جھکتا ہوں اور ان کی شجاعت،دلیری اور حب الوطنی کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید ٹوئیٹ کیا کہ اپنے عنفوان شباب پر ان تین جیالوں نے آنے والی نسلوں کو آزادی کی فضا مہیا کرنے کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دیں۔واضح رہے کہ آج ہی کے روز بھگت سنگھ، سکھدیو اور راج گورو کو لاہور سازش کیس میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد مقررہ وقت سے کچھ گھنٹے پہلے ہی پھانسی دے دی گئی تھی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر سوشلسٹ لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو بھی ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک دانشور اور مفکر قرار دیا۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی ان تینوں مجاہدین آزادی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔کانگریس صدر نے کہا کہ ان تینوں شہیدوں کی قربانیاں ہر ہندوستانی کو ترغیب دیتی ہیں۔ان تینوں نے جس شجاعت اور پاکیزہ خیالات و افکار کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہر ہندوستانی کے لیے مشعل راہ ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm pays tributes to bhagat singh sukhdev and rajguru in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply