وزیر اعظم نے اڑیسہ ہاسپٹل آتشزدگی ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت زخمیوں کو ایمس منتقل کرنے کا حکم دیا

بھونیشور: وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں پیر کی شام ایس یو ایم اسپتال میں ڈائلیسس وارڈ کے آئی سی یو آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور ریاستی حکومت کی اس ضمن میں کارروائی میں مدد بہم پہنچانے کی پیش کش کی۔ انہوں نے ریاتی وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک سے بات کی اور انہیں مرکز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے وزیر صحت جے پی نڈا کو ہدای کی کہ وہ زخمیوں کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کرنے کے اقدامات کریں۔ دریں اثنا اسپتال میں آتشزدگی سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر25ہو گئی۔30 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ اسپتال شہر کے مضافاتی علاقہ شامپر میں واقع ہے۔ اسپتال کے نائب صدر ڈاکٹر وسنت کمار پاترا نے آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ ہونا بتایا ہے۔انتظامیہ نے آئی سی یو میں زیر علاج اور لیٹر پر رکھے گئے تمام مریضوں کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا ہے جبکہ دیگر وارڈوں سے بھی مریضوں کو اسپتال سے باہر پہنچا دیا گیا۔
ابتدا میںاسپتال کے عملے نے ہی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ قابو سے باہر پوتی گئی جس سے اسپتال میں افرا تفری مچ گئی۔ مریض اور دیگر لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ جب تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچتیں 100سے زائد مریض بری طرح جھلس چکے تھے ۔جن میںسے منگل کی صبح تک 25نے دم توڑ دیا۔ریاستی حکومت نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور دارالحکومت کے تمام اسپتالوں اور دیگر اسپتالوں کو ہدایات کر دی گئی ہے کہ وہ اس اسپتال سے منتقل کیے جانے والے تمام مریضوں کو داخل کرلیں۔پولیس کمشنر وائی بی کھرانیہ اور سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے اور بچاو¿ کارروائی کا جائزہ لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm orders transfer of injured to aiims11246 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply