اڑی حملہ وزیر اعظم کا وعدہ محض بیان بازی نہیں:پاریکر

نئی دہلی:وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے اڑی میں فوجی کیمپ پر ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کے جواب میں وزیر اعظم کے بیان کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور انہوں نے اس حوالے سے جو وعدہ کیا ہے اسے محض ایک بیان نہ سمجھا جائے۔
مسٹر پاریکر نے اس حملے کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اڑی حملے کے ذمہ دار افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنگین معاملہ ہے اور مسٹر مودی کا یہ تبصرہ صرف بیان بازی نہیں بلکہ اس میں بہت کچھ مخفی ہے۔ ہندستان اس حوالے سے موزوں جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ زبانی جمع خرچ کے قائل نہیں ہیں اور قول کے بجائے عمل میں یقین رکھتے ہیں اور چاہیں تو وہ بھی سخت رائے دے سکتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس معاملے کے تمام پہلوؤں پر غورکرنے کے بعد ہی مناسب کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ اڑی میںمحفاظتی اقدامات میں کوئی سقم رہ گیا ہو لیکن یہ حساس معاملہ ہے اور میرا خیال ہے کہ کسی بھی صورت میں چوک نہیں ہونی چاہئے۔
اس غلطی کا پتہ لگایا جائے گا اور ایک ملک کے طور پر ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ یہ غلطی بار بار نہ دہرائی جائے۔ میں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھاؤں گا تاکہ دوبارہ غلطی نہ ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modis promise to punish perpetrators will not remain a mere statement parriker in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply