وزیر اعظم نریندرمودی نے کی دہشت گردی کے خلاف افغانستان کو مدد کی پیشکش کی

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔ افغانستان کے مزارشریف میں گزشتہ جمعہ کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ایک سو سے زیادہ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ مسٹر مودی نے اس واقعہ کے بعد مسٹر غنی کو خط لکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ مسٹر مودی نے خط میں لکھا کہ ہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندستان افغانستان کی مدد کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے کئی ٹویٹس کے ذریعے مسٹر مودی کے اس پیغام کے بارے میں اطلاع دی۔ مسٹر باگلے نے ٹویٹ کر کے کہا وزیر اعظم مودی نے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ ہندستان افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی حمایت کی ہے۔ واضح ر ہے کہ ہندستان نے شمالی افغانستان کے فوجی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں پاکستان پر بالواسطہ طور پر حملہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو فوری طور پر تباہ کئے جانے کی ضرورت ہے‘۔

Title: pm narendra modi writes to afghan president ashraf ghani reaffirms support following attack | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply