صدر ، نائب صدر اور وزیر اعظم کا عید میلاد النبی پر پیغام مبارکباد

نئی دہلی:صدر جمہوریہ ڈاکٹر پرنب مکھرجی، نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری ، وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے عید میلاد النبی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ مسٹر انصاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ میلاد النبی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
اور خدا سے دست بدعا ہوں کہ حضرت محمد ﷺنے انسانیت کو عالمی بھائی چارے اور رحم دلی کا جو درس اور پیغامات دیتے وہ پرامن اور خوشحال سماج کے قیام میں ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔وزیر اعظم نےٹوئیٹ کر کے کہا کہ ”عید میلاد النبی کے مقدس موقع پر وہ اپنے تمام مسلم بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ خدا کرے یہ مقدس تہوار معاشرہ میں اخوت و محبت کے بندھن کو اور مضبوط کرے“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi wishes people on eid e milad un nabi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply