بے خوفی سے عوام کی خدمت کرتے رہیں،میں آپ کے ساتھ ہوں:افسروں کووزیراعظم مودی کی تلقین

نئی دہلی: ویزاعظم نریندر مودی نے آج اعلیٰ سرکاری افسران سے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی خوف اور جانب داری کے بغیر کام کرتے ہوئے عوام کے مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں اور انہیں اس سلسلے میں ہر طرح کی حمایت حاصل ہوگی۔ مسٹر مودی نے یہاں سول سروس کے دن کے موقع پر اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں اور سیاسی سطح پر قوت ارادی کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ ایماندار اور فرض شناس افسروں کی حمایت کرنے کے لئے ان کی انتظامیہ کے پاس اضافی قوت ارادی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اب اس کا صحیح وقت آچکا ہے جب نوکرشاہوں کو روایتی طریقے سے ہٹ کر فیصلہ کرنا چاہیے اور اپنے آپ کو برسوں سے چلے آرہے ڈھرے سے بچانا چاہیے اور فیصلہ کرنے میں مستعدی کا ثبوت دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی ، کام کرنے اور اصلاحات کا ایک مخصوص موقع ہے اور اس کے لئے سیاسی قوت ارادی کی ضرورت ہے۔ نوکرشاہی کا کام بہتر طریقے سے اپنا فرض انجام دینا ہے اور عوام کی شراکت سے ہی تبدیلی ممکن ہوسکتی ہے۔ وزیراعظم نے اعلی افسران سے کام کاج کے طریقوں میں زبردست تبدیلی کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نظام کو بہتر بنانے کے لئے مسابقت بہت ضروری ہے اور انتظامی نظام میں پوری طرح بدلاو¿ کی ضرورت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi urges bureaucrats to change mindset style of working in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply