مرکزی حکومت اپوزیشن کے خلاف سی بی آئی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے: کیجریوال

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعے اپوزیشن پارٹیوں پر دباؤ بنایا جا رہا ہے۔
مسٹراروند کیجریوال نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی کے اس بیان پر، کہ تحقیقاتی ایجنسی سے ان کی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کو تین کالیں موصول ہوئی ہیں، ٹویٹ کرکے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مودی جی! سی بی آئی کے توسط سے اپوزیشن کو دھمکا کر جھکانے کی کوشش نہ کریں۔
ہر کوئی راہل گاندھی نہیں ہے۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ مودی جی دوسروں کو مجبور کرنے سے پہلے بی جے پی کے چندے کو بلا نقدی کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi should desist from coercing the opposition through cbi says kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply