پاکستان امن مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے تو دہشت گردی کا دامن چھوڑے:نریندرمودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات بحال کرنا چاہتا ہے تو اسے دہشت گردی کو خیرباد کہنا پڑے گا۔ دوسرے ’رائے سینا ڈائیلاگ‘کے افتتاحی خطاب میں مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ” ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ لیکن ہمارے پڑوس کے لوگ، جو دہشت گردی اور تشدد کی حمایت کرتے ہوئے،تنہا پڑے ہیں”۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ گہرے رواسم رکھنے کے ان کے نظریے کا ہی نتیجہ تھا کہ انہوں نے اپنی حلف برداری تقریب میں پاکستان سمیت تمام سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا تھا۔ مسٹر مودی نے ا پنے خطاب میں قوی امید ظاہر کی کہ امریکہ میں منقلی اقتدار کے بعد امریکہ سے تعلقات مزید استوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر منتخب ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہماری بات چیت میں ہم نے دو طرفہ اسٹراٹیجک تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسی طرح روس اور جاپان جیسے ممالک کے ساتھ ثمر آور شراکت داری بڑھنے کی امید ہے۔ چین کے سلسلے میں بھی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہندوستان اور چین کی ترقی کو دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بے مثال موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ ہونے کے باوجود دو بڑی سپر پاور کے درمیان اختلافات کا ہونا غیر فطری نہیں ہے۔ جوہری سپلائر گروپ (این ایس جی) میں ہندوستان کی رکنیت اور مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دلوانے کے حوالے سےہندوستان کی مساعی پر چین کے ویٹو کا ذکر کئے بغیر مسٹر مودی نے کہا کہ ہمارے تعلقات میں علاقے کے امن اور ترقی کیلئے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی اہم خدشات اور مفادات کے احترام اور حساسیت دکھانی چاہیے۔ اس موقع پر شکریے کے کلمات اداکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے کہا کہ ہندوستان قیام امن کا متمنی ہے۔لیکن ایسا امن نہیں جس میں قبرستان کی سی خاموشی ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi sets terms for pakistan woos china for trade in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply