وزیر اعظم نے تمام سیاسی پارٹیوں سے پارلیمنٹ میں تمام مسائل پر تعاون کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام سیاسی جماعتوں سے آج پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر جی ایس ٹی بل سمیت تمام مسائل پر بحث میں تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت ہر مسئلے پر کھل کر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔
وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ موجودہ سیشن میں بحث کے لئے لائے جانے والے تمام مسائل پر سیاسی جماعتیں حکومت کو مکمل تعاون دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ” تمام مسائل پر بحث ہوگی۔ پارٹیوں کے اپنے سیاسی نظریے کی اورعام شہری کی توقع اور ضروریات کے تناظر میں بحث ہوگی۔ حکومت کی جو سوچ ہے اس پر بھی بحث ہوگی ان باتوں کے مد نظر انہیں ایسا لگتا ہے کہ اس سیشن میں بہت ہی اچھی بحث بھی ہوگی”۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیشن میں جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیمی بل کا منظور ہونا ایک بڑی کامیابی تھی۔ اس کے باعث ملک میں یکساں ٹیکس نظام کا جو خواب ہے، اس سمت میں بڑی اہم کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس دن بھی تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔ ملک کے مفاد میں جب تمام جماعتیں ساتھ مل کر چلتی ہیں تو فیصلے بھی اچھے ہوتے ہیں، فوری ہوتے ہیں، اور نتائج بھی اچھے ملتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو بھی معاملے پارلیمنٹ میں لائے جائیں گے ان کو نمٹانے کے لئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ جی ایس ٹی کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے تمام ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل میٹنگیں ہو رہی ہیں۔ تمام جماعتوں کے ساتھ تسلسل سے تبادلہ خیال ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ” حکومت کا یہ موقف ہے کہ ہر مسئلے پر کھل کر بحث ہو، اس کے لئے حکومت تیار ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi seeks oppositions support in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply