عوام کے لیے مالی اسکیموں سے30 کروڑکنبوںکے خواب پورے ہوئے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ’جن دھن یوجنا‘ کے تین برس مکمل ہونے پر آج کہاکہ جن دھن یوجنا، سماجی سیکورٹی کی اسکیمیں، مدرا یوجنا اور ’اسٹینڈ اپ انڈیا‘ سے کروڑوں لوگوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع ملا ہے۔ مسٹر مودی نے ’مالی شمولیت نئے ہندستان کی بنیاد‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جن دھن یوجنا کے تحت اب تک 29.52 کروڑ کھاتے کھل چکے ہیں اور ان میں 65844.68 کروڑ روپئے جمع ہیں۔
دیہی علاقوں میں 17.64 کروڑ اور شہری علاقوں میں 11.88 کروڑ کھاتے کھلے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 22.71 کروڑ ’روپے کارڈ‘ جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غریب اور نظرانداز کئے گئے لوگوں میں مثبت تبدیلی لانے کی کوششیں جاری ہیں اور یہ کوشش زور و شور سے جاری رہے گی۔ انہوں نے جن۔دھن اسکیم سے مستفید ہونے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اس سے غریبوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi says 30 cr families got jan dhan accounts in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply