وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں8کلومیٹر طویل روڈ شوجمعرات کو

نئی دہلی:نوزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دورے سے لوٹنے کے بعد 29 جون کو اپنی آبائی ریاست گجرات کے راجکوٹ شہر میں آٹھ کلومیٹر طویل ایک روڈ شو کریں گے۔ مسٹر مودی کا گجرات میں یہ گزشتہ تین ماہ میں دوسرا روڈ شو ہوگا۔ انہوں نے گزشتہ 16 اپریل کو صورت میں ہوائی اڈے سے سرکٹ ہاو¿س تک 12 کلومیٹر طویل روڈ شو کیا تھا۔ واضح رہے کہ گجرات میں اسی سال اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں۔ مسٹر مودی دو روزہ گجرات سفر پر 29 جون کو احمد آباد پہنچیں گے، جہاں سابرمتی آشرم میں ایک پروگرام میں شرکت اور مہاتما گاندھی کے گرو شریمد راج چندرجی پر ڈاک ٹکٹ اور سکے جاری کرنے کے بعد شام چار بجے راجکوٹ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔
وہ ریس کورس روڈ پر 21000 معذوروں کوآلات فراہم کرنے کے بعد شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کے اہم ذریعہ آجیڈیم ۔1 جائیں گے جہاں حال میں سون یوجنا کے تحت نرمدا ندی کا پانی پہنچا ہے۔ وہ وہاں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے جلسے سے خطاب کرنے کے بعد شام پانچ بجے سے روڈ شو شروع کریں گے جو شام تک چلے گا۔ راجکوٹ شہر کے بی جے پی صدر کملیش مکرانی نے خبر رساں ایجنسی یو این آئی کو بتایا کہ روڈ شو امول سرکل، چناراواڈ چوک، ڈیلکس سنیما، کیشرے ہند پل،ہاسپٹل چوک ، بھومالی چوک، ضلع پنچایت چوک، کشان پورا اور میئر بنگلو ہوتے ہوئے ایئرپورٹ پہنچے گا۔ مسٹر مودی کے استقبال کے لئے ابھی سے پورے شہر کو سجایا سنوارا جا رہا ہے۔ مسٹر مودی اپنے گجرات دورے کے دوسرے اور آخری دن اروللی کے موڈاسا میں ایک پانی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے اور احمد آباد میں نوجوانوں کی ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد دارالحکومت گاندھی نگر میں ٹیکسٹائل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi road show in rajkot on 29th june 2017 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply