پرنب مکھرجی اورنریندر مودی نے پنڈت نہرو کی127ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سمیت احسان مند قوم نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 127 ویں جینتی پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور کئی کانگریسی لیڈروں سمیت ممتاز ہستیوں نے پنڈت نہرو کو دار الحکومت کے شانتی ون میں واقع ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
پنڈت نہرو کے یو م پیدائش 14 نومبر کو ہر سال یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹر کے توسط سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi president pranab mukherjee pay tribute to nehru in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply