وزیر اعظم نریندر مودی کا دھیان چند کو خراج عقیدت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی میجر دھیان چند کو یاد کیا اور قومی کھیل کے دن کے موقع پر ملک کے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔ مسٹر مودی نے یکے بعد دیگر ے پیغامات پوسٹ کئے۔ انہوں نے کہا ” قومی کھیل کے موقع پر میں ملک کے سبھی کھلاڑیوں اور کھیل کے لئے جنونی لوگوں کو اپنی جانب سے مبارک باد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا میں مایہ ناز کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے جادوئی کھیل اور صلاحیت سے ہندستانی ہاکی کے لئے کرشمہ کیا۔ ہاکی کے عظیم کھلاڑی دھیان چند کے یوم پیدائش 29 اگست کو ہی ملک میں قومی کھیل کا دن منایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندستان صلاحیت مند کھلاڑیوں سے بھرا ہوا ہے اور انہی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے وزارت کھیل نے ایک پورٹل لانچ کیا ہے۔ انہوں نے کہا قومی اسپورٹس ٹیلنٹ سرچ پورٹل نوجوانوں کو صحیح سمت دکھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا کام کرے گا تاکہ کھیلوں کو مزید فروغ حاصل ہوسکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi pays tributes to dhyan chand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply