وزیر اعظم مودی نے17ویں کارگل یوم فتح پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے کارگل کے شہیدوں کو آج خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی نے ’کارگل وجے دیوس‘ کے دن ٹویٹ کر کے کہا کہ قوم کو فخر ہے کہ سال 1999 میں کارگل جنگ کے دوران اس وقت کی حکومت نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایک فیصلہ کن جیت یقینی کی تھی۔
انہوں نے کہا کہکارگل وجے دیوس (کارگل یوم فتح) کے دن پر میں ان بہادر فوجیوں کے آگے سر جھکاتا ہوں، جنہوں نے آخری سانس تک ہندوستان کے لئے جنگ لڑی۔ ان کی قربانی ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کارگل جنگ مئی۔ جولائی 1999 کے دوران ہوئی تھی۔
یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی تھی جب پاکستانی فوجیوں نے ہندوستان کی طرف کنٹرول لائن پار کرکے کارگل سیکٹر میں چند چوکیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ جنگ 26 جولائی 1999 کو ختم ہوئی تھی۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi pays tribute to war heroes on kargil vijay diwas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply