نریندر مودی کا دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت

نئی دہلی: (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جن سنگھ کے صدر پنڈت دین دیال اپادھیائے کی قوم کی تعمیر میں اہم ترین شراکت اور ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم مسٹر مودی نے ان کے جنم کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، “میں نے دین دیال جی کی جنم صدی پر دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔”
مرکزی حکومت پنڈت دین دیال اپادھیائے جنم صدی گزشتہ سال سے ہی دھوم دھام سے منا رہی ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں ان کی یاد میں پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ان کی پیدائش 25 ستمبر1916کو متھرا، اتر پردیش میں ہوئی تھی اور 1967 میں مغل سرائے ریلوے اسٹیشن پر ان کا انتقال ہواتھا۔ حکومت نے ان کی سالگرہ کے موقع پر کئی طرح کے منصوبوں شروع کئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi pays tribute to deen dayal upadhya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply