بینک کے توسط سے ادائیگی سے نقد اجرت پانے والے مزدوروں کا استحصال ختم

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ نوٹ بند کرنے کے باعث مزدوروں اور غیر سرکاری ملازمین کی مزدوری براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو رہی ہے جس سے ان کا استحصال بند ہوگیا ہے۔
مسٹر مودی نے اتوار کے روز’من کی بات میں کہا کہ ملک کی معیشت میں غیر منظم سیکٹر بہت بڑا ہے اور اس شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کو زیادہ تر مزدوری کا پیسہ، کام کی اجرت یا تنخواہ نقدرقم کی شکل میں دی جاتی تھی۔
نقد ادائیگی ہی مزدوروں کے استحصال کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ جہاں مزدوروں کو معاوضے کے طور پر 100 روپے ملنے چاہیے، وہاں انہیں 80 روپے دیے جاتے ہیں، جہاں 80 روپے ملنے چاہیے تو وہاں 50 روپے ملتے ہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi on mann ki baat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply