وزیر اعظم نریندر مودی بنارس میں21پراجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وارانسی:وزیر اعظم نریندر مودی نوراتر میں اپنے دو روزہ ورانسی دورے کے پہلے دن 22ستمبر کو عالمی شہرت یافتہ قدیم درگاکنڈ مندرمیں پوجا ارچنا کریں گے اور مہامنا ایکسپریس ٹرین کو قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ اربوں روپئے کے تقریبا21 پروجکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر مودی 22ستمبر کو سہ پہر پونے تین بجے وارانسی پہنچیں گے۔
دو دنوں کے دوران 21پروجکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد سمیت دیگرپروگراموں میں حصہ لینے کے بعد 23ستمبر کو دن میں سوابارہ بجے دہلی روانہ ہوجائیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ وزیر اعظم دہلی سے خصوصی طیارے سے تقریباً پونے دوبجے بابت پورمیں واقع لا ل بہادر شاستری بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
مسٹر مودی پولیس لائن سے بنکر اکثریتی آبادی والے بڑال پورمیں اس مقام پر جائیں گے جہاں وزیر اعظم بننے کے بعد تین سال پہلے 7نومبر کو بنکروں کے لئے ٹریڈ فیسلٹی سنٹر کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔مسٹر مودی سہ پہر ساڑھے تین بجے تین سو کروڑ روپئے کی لاگت سے نوتعمیر شدہ ٹریڈ فیسلٹی سنٹر سمیت مختلف پروجکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے ساتھ ہی اپنے دوروزہ پروگرام کی شروعات کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi on 2 day visit to varanasi beginning september 22 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply