اجیت سنگھ کا وزیر اعظم پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام

راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر چودھری اجیت سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے اور ان سے دھوکا کیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے ا ترپردیش کے کھتولی اسمبلی حلقہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آر ایل ڈی امیدوار شاہنواز رانا کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
کھتولی میں نئی منڈی کے مقام پر منعقدہ انتخابی جلسہ عام میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی نے ملک کی غریب عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہر شخص کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپے جمع کئے جائیں گے لیکن یہ وعدہ جھوٹا ثابت ہوا، کیونکہ ابھی تک بھی کسی شخص کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں پہنچی۔ اجیت سنگھ نے کہا کہ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار مہیا کرائے جائیں گے اور ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہو پایا ہے۔

Title: pm narendra modi not fulfilled promises says ajit singh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply