وزیر اعظم مودی نے ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی سے ان کی رہائش گاہ جا کر ملاقات کی

چنئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز چنئی میں اپنے قیام کے دوران تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقا ت کی۔
ڈی ایم کے کے بڑے لیڈروں ایم کے اسٹالن اور ایم کنی موزی نے اپنے والد کروناندھی کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا اور کہا کہ از راہ اخلاق ملاقات تھی۔93سالہ کروناندھی طویل علالت کے بعد رو بصحت ہو کر حال ہی میں کئی مہینوں بعد عوام میں اس وقت نظر آئے جب وہ ایک نمائش میں شرکت کرنے گئے تھے ۔
مودی ایک مقامی اخبار کی 75ویں سالگرہ تقریب سمیت کئی پروگراموں میں شرکت کے لیے چنئی کے دورے پر ہیں۔کروناندھی کی رہائش گاہ جانے کا اعلان بالکل آخری لمحات میں کیاگیا تھا۔مسٹر مودی کروناندھی کی رہائش گاہ پر تقریباً20منٹ رہے ۔انہوں کروناندھی کی بیویوں دیلاو امل اور رجاتھی امل سے ملاقات کی۔

Title: pm narendra modi meets m karunanidhiin chennai in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply