وزیر اعظم نریندر مودی سال کے اوائل میں اروناچل پردیش کا دورہ کر سکتے ہیں

نئی دہلی: چین کو یہ بات جتانے کی اپنی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے کہ اس کا بار بار احتجاج کرناہندوستانی رہنماؤں کو اروناچل پردیش کا دورہ کرنے سے نہیں روک سکے گاوزیر اعظم نریندر مودی اس سال کے اوائل میں اروناچل پردیش کا دورہ کر سکتے ہیں۔
اگرچہ وزیر اعظم کے دورے کی قطعی تاریخوں کا تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن حال ہی میں جب اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے مسٹر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی تھی تو اس وقت اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
نومبر اور دسمبر 2017میں جب وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور صدر رام ناتھ کووند نے اروناچل پردیش کا دورہ کیا تھا تو چین نے، جو کہ ہندوستان کی اس شمال مشرقی ریاست پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے، شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi likely to visit arunachal pradesh to give a strong message to china in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply