مودی آسیان ہند سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے لاؤس روانہ

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی 14 ویں آسیان ہند سربراہی کانفرنس اور 11 ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے بدھ کولاؤس کے2روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
مسٹر مودی تقریباً دس بجے پالم فضائی ایئر بیس سے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے ۔ طے پروگرام کے مطابق بدھ کو شام میں ہی ان کی ملاقات جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور لاؤس کے وزیر اعظم تھوگلون سسولتھ سے ہوگی۔ وہ لاؤس کے وزیر اعظم کی جانب سے منعقد عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔
مسٹر مودی نے منگل کی شب اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ وہ تیسری بار ان کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسیان ہند وستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا اہم حصہ دار ہے اور شمال مشرقی علاقے کی اقتصادی ترقی میں بہت اہم مقام رکھتا ہے۔
ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر آسیان کی ہندوستان کے اس علاقے میں روایتی اورغیر روایتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور سیکورٹی مفادات کی حفاظت کرنے میں بہت اہم کردار ہے۔
مشرقی ایشیا کانفرنس ایشیائی ممالک کے خطے میں چیلنجوں اور مواقع پر بات کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات واقعی میں تاریخی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi leaves for laos to attend asean summit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply