کانگریس کے پاس نہ نیتی، نہ نیت ،نہ نیتا:وزیر اعظم مودی

بھج (گجرات): گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی انتخابی مہم کے جزو کے طور پرریاست کے اپنے تین روزہ دورہ کے پہلے روز بھج میں ایک جلسہ میں کانگریس کا براہ راست حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کوترقی میں عوام کے اعتماد اور ایک گھرانے کی حکمرانی کے درمیان جنگ سے تعبیر کیا۔
انہوںنے کہا کہ میں اپنے اوپر کیچڑ اچھالنے والوں کا شکر گذار ہوں ،آخر ایک کمل کیچڑ میں ہی کھلتا ہے۔میرے اوپر اور بھی کیچڑ پھینکی گئی تو بھی میں برا نہیں مانوں گا۔
روایتی گجراتی پگڑی باندھے اور گیرے زعفرانی رنگ کی صدری زیب تن کیے وزیر اعظم نے کانگریس پر سردار پٹیل کی توہین کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ گجرات کے لوگوں نے انہیں معاف کر دیا لیکن وہ اب اپنے وقار پر کسی حملہ کو برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے پاس نہ نیتی ہے نہ نیت ہے نہ نیتا ہے۔
مودی نے کہا کہ ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اپنی تقریروں میں نہرو کا نام کیوں نہیں لیتے تو میں نے کانگریس کے لیڈروں سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے صدور کے نام لکھ کر دیں ۔لیکن بوس اور کامراج جیسے لوگوں کے نام انہیں یاد نہیں رہے۔جب وہ اپنے ہی رہنماؤں کے نام سے واقف نہیں ہیں تو وہ کیا سمجھیں گے۔
انہوںنے کہا کہ نوٹ بندش سے کانگریس ناخوش ہے ۔وہ مجھے برا بھلا کہتے جارہے ہیں لیکن میں ان کو جتا دینا چاہتا ہون کہ میں اسی زمین کی پیدوار ہوں جس کی سردار پٹیل ہیں۔ میں اس امر کو یقینی بناؤں گا کہ غریبوں کا ان حق ملے۔ہم کسی کو ملک لوٹنے نہیںدیں گے۔

Title: pm narendra modi leads bjps campaign in gujarat | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply