دنیا سے کٹ کرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا:مودی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرانسفارمنگ انڈیا پر مبنی این آئی ٹی آئی (نیٹی) آیوگ کی لیکچر سیریز کی آج یہاں شروعات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک الگ تھلگ رہ کر ترقی نہیں کرسکتا ہے کیونکہ تمام ممالک ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔ مسٹر مودی نے مغربی یونیورسٹیوں اور مفکرین کے تصورات پر مبنی اس لیکچر سیریز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ہر ملک میں وسائل، تجربہ اور صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ موجودہ وقت میں ممالک ایک دوسرے سے منسلک اور ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ ایسی صورت میں کوئی بھی ملک الگ تھلک رہ کر ترقی نہیں کرسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ہندوستان میں جامع ردوبدل انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں قوانین میں تبدیلی لانے، غیرضروری قواعد و ضوابط ختم کرنے اور کارروائیوں میں تیزی لانے کیلئے ٹکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
.اس سالانہ لیکچر سیریز کی تجویز مسٹر مودی نے ہی پیش کی تھی جس میں بین الاقوامی شخصیات کو اپنے تجربات اور خیالات کو ہندستان کے تناظر میں پیش کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ مسٹر مودی نے اس کا افتتاح کیا ہے اور سنگا پور کے نائب وزیر اعظم تھارمن سہوموروگتھنم عالمی معیشت میں ہندستانی موضوع پر لیکچر دیں گے جس میں مرکزی وزرا ، وزرائے اعلی اور سینئر حکام سمیت تقریباً 1400 نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ایک ایسا وقت تھا جب یہ سمجھا جاتا تھا کہ ترقی سرمایہ اور محنت پر منحصر ہے لیکن آج یہ اداروں کے معیار اور ان کے خیالات پر منحصر کرتا ہے۔ گزشتہ سال کے شروع میں ایک نیا ادارہ نئی پالیسی تشکیل دی گئی تھی۔ پالیسی کی تشکیل ہندستان کے ٹرانسفارمیشن کی رہنمائی کیلئے کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi launches niti aayog lecture series in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply