وزیر اعظم مودی نے یوم آزادی پر تقریر کے لیے عوام سے تجاویز مانگیں

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے کیے جانے والے خطاب کے لیے تجویز مانگی ہیں۔ مسٹر مودی نے آج ٹویٹ کرکے لوگوں سے یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست کو لال قلعہ سے قوم کے نام خطاب کیلئے اپنے مشورے دینے کو کہا ہے۔ یہ مشورہ خاص طور پر این ایم ایپ پر کھولے گئے پلیٹ فارم پر دینے کو کہا گیا ہے۔
مسٹر مودی نے دیگر ٹویٹ میں لکھا، ”میں 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتا ہوں، میں صرف ایک ذریعہ ہوتا ہوں، اور یہ آواز ملک کے 125 کروڑ عوام کی ہوتی ہے۔“ وزیر اعظم 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے چوتھی بار ملک سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کل’من کی بات‘پروگرام میں اس بات کا اشارہ بھی دیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ان کا اس بار کا خطاب تھوڑا چھوٹا ہو سکتا ہے۔

Title: pm narendra modi invites suggestions from public for independence day speach | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags:

Leave a Reply