عمران خان کی قیادت میں پاکستان دہشت اور تشدد سے پاک ملک بنے گا: وزیر اعظم مودی کو امید

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم منتظر عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو دہشت اور رتشدد سے پاک ملک بنانے کی سمت کام کیا جائے گا۔

سنیچر کے روا ایک خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو خصوصی انٹروی میں مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے رشتوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی حکومت نے بھی اس ضمن میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔

یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیا ہندوستان پاکستان سے مذاکرات کرنے تیار ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ ہم عمدہ ہمسایہ تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں عمران خان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ایک محفوظ،مامون ، مستحکماور خوشحال ،دہشت اور تشدد سے پاک ملک بننے کی جانب پیش رفت کرے گا۔وزضح ہو کہ وزیر اعظم نے عمران خان کو30جولائی کو فون کر کے ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi hopes for terror violence free pakistan under imran khan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply