وزیر اعظم نریندرمودی نے وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کو سالگرہ پر مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے اور ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا، ’میں نے مسٹر نتیش کمار سے فون پر بات کی اور ان کی سالگرہ پر ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی۔‘
واضح رہے کہ وزیر اعظم اور مسٹر نتیش کمار کے درمیان کافی وقت تک خوشگوار تعلق نہیں رہے تھے لیکن جب مسٹر مودی نے نوٹ بندی کا فیصلہ کیا تب مسٹر نتیش کمار ہی اپوزیشن میں واحد وزیر اعلیٰ اور رہنما تھے، جنہوں نے اس کی حمایت کی تھی۔
تاہم کچھ دنوں قبل دہلی میں سابق وزیر خزانہ اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم کی کتاب’ فئیرلیس ان اپوزیشن ‘کے رسم اجرا کے موقع پر انہوں نے نوٹ بندی کے اس فیصلے پر یو ٹرن لیتے ہوئے اس کی شدت سے مخالفت کی تھی۔ مسٹر نتیش کمار نے کہا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی کیش لیس اور لیس کیش کی معیشت کام نہیں کر رہی ہے، ایسی صورت میں ہندوستان جیسے ملک میں یہ سود مند ثابت نہیں ہو سکتاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi greets nitish kumar on birthday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply