وزیر اعظم نریندر مودی کامیانمار طیارہ حادثے پر اظہار رنج

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے میانمار میں فوجی طیارے کے حادثے پرآج گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہر ممکن مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ مسٹر مودی نے آج یہاں ٹویٹ کرکے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں میانمار میں فوجی طیارے کے حادثے پر قلق ہوا ہے اور وہ حکومت میانماراورہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان بچاو کاموں میں ہر ممکن مدد کرنے تیار ہے“۔ قابل ذکر ہے کہ میانمار کے فوجیوں کے اہل و عیال پر مشتمل 122 افراد کے قافلہ کو لے جانے والا یہ طیارہ ملک کے جنوبی حصے میں کل گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi expresses grief over loss of lives in myanmar plane crash in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply