وزیر اعظم نے نتیش اور سشیل مودی کو نیک خواہشات پیش کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر نتیش کمار اور مسٹر سشیل کمار مودی کو بہارکے بالترتیب وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بننے پر نیک خواہشات پیش کی ہے۔ مسٹر کمار نے کل عظیم اتحاد سے الگ ہو کر وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر دوبارہ حکومت بنائی ہے۔ بہار کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے مسٹر کمار کو آج ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔
مسٹر کمار چھٹی بار وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ سشیل مودی نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ مسٹر ترپاٹھی نے مسٹر کمار کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے دو دن کا وقت دیا ہے۔ وزیر اعظم نے دونوں کو ٹوئیٹر پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے لکھا، ”بہار کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں گے“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi congratulates nitish kumar sushil modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply