بی جے پی کے یوم تاسیس پر وزیر اعظم نریندرمودی نے پارٹی کارکنوں کے مبارکباد دی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے یوم تاسیس پر آج پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’فخر‘ کی بات ہے کہ ملک کے تمام طبقوں نے پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا ’بی جے پی کے یوم تاسیس پر ملک بھر میں کام کرنے والے پارٹی کارکنوں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ’یہ قابل صدر افتخار ہے کہ ملک کے تمام طبقوں نے پارٹی پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ لوگوں کا شکریہ‘۔
مسٹر مودی نے کہا ’ہم فخر کے ساتھ بی جے پی کارکنوں کی سخت محنت کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے سماج کی خدمت کی کوشش کے تحت ایک ایک اینٹ جوڑ کر پارٹی تشکیل دی ہے۔ بی جے پی کے سربراہ امت شاہ نے بھی ٹویٹ کرکے کہا ’پارٹی نے گزشتہ 37 برسوں سے قوم کی خدمت میں خود کو وقف کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ’پارٹی کارکنوں کی سخت محنت کے سبب اچھے ارادوں اور نظریاتی بنیاد کے ساتھ پارٹی آگے بڑھ رہی ہے۔ میں کارکنوں کے سامنے سر بسجود ہوتا ہوں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کی قیادت میں 1980 میں پارٹی کی تشکیل کی گئی تھی۔ مسٹرباجپئی اس کے پہلے صدر تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi congratulates bjp workers on partys foundation day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply