وزیر اعظم نریندر مودی کاہماچل پردیش سانحہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش میں پٹھان کوٹ۔منڈی قومی شاہراہ پر جوگندر کے قریب اتوار کے روز تودے گرنے کے حادثہ میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کےساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ منڈی میں تودے گرنے کے حادثہ میں لوگوں کی اموات سے انہیں دکھ پہنچا ہے۔
انہوں نے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ این ڈی آر ایف کے ہیڈ کوارٹر سے ایک ٹیم منڈی جا رہی ہے جو امدادی کام میں مدد کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر ممکن مدد بہم پہنچائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi condoles loss of lives in himachal pradesh landslide in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply