وزیر اعظم مودی کامدھیہ پردیش کے سابق گورنر رام نریش یادو کے انتقال پر اظہار رنج و غم

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے سابق گورنر رام نریش یادو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک ایک بہترین شخصیت سے محروم ہو گیا۔ ان کے انتقال پر مدھیہ پردیش کے گورنر او پی کوہلی، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور کئی لیڈروں نے بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ نے اپنے مختلف تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر یادو کے انتقال کی اطلاع سے انہیں دکھ پہنچا ہے اور وہ رنج و غم کے اس وقت میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ مسٹر کوہلی اور مسٹر چوہان نے غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے۔
ریاست کے وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ، رابطہ عامہ کے وزیر نروتم مشرا، سابق وزیر اعلی بابو لال گور اور کابینہ کے دیگر اراکین نے بھی مسٹر یادو کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا
۔ رنج و غم کا اظہار کرنے والے لیڈروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر نند کمار سنگھ چوہان اور جنرل سکریٹری سہاس بھگت بھی شامل ہیں۔ دونوں لیڈروں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسٹر یادو کا مدھیہ پردیش سے بھی کافی لگاو¿ رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi condoles demise of former up cm ram naresh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply