بھولے باباکیدار ناتھ کی نو تعمیر میرے ذریعہ ہی کرانا چاہتے تھے اور آج انہوں نے مجھے یہ موقع دے دیا : مودی

کیدارناتھ: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جدید کیدارپوری کی تعمیر کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اتراکھنڈ حکومت سے ریاست کو ’آرگنک سٹی‘ کے طورپر فروغ دینے کے لئے آج کہا۔
اتراکھنڈمیں واقع کیدارناتھ دھام میں تعمیر نو کے پانچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد ررکھنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ کیدارپوری کی تعمیر نو جدید طریقہ سے کی جائے گی اور اس سلسلہ میں اس کے افسانوی وجود کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ہی ماحولیات کا بھی پورا خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کیدارناتھ آفت کے بعد گجرات کے وزیراعلیٰ کے طورپر انہوں نے کیدار ناتھ کی تعمیر نو کا کام اپنے ہاتھ میں لینے کی اس وقت کی حکومت سے گزارش بھی کی تھی اور اس کے لئے اتفاق رائے بھی ہوگیا تھا لیکن بعد میں جیسے ہی یہ خبر آئی کہ گجرات کی مودی حکومت کیدارناتھ کی تعمیر نو کرے گی اس وقت کی حکومت نے اپنی مرکزی قیادت کے اشارے پر اعلان کردیا کہ ریاستی حکومت خود ہی اس کی تعمیر نو کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بابا کیدارناتھ کو آفت کے بعد تعمیر نو کا کام مجھ سے ہی کروانا تھا اور آج انہوں نے مجھے یہ موقع دے دیا ہے۔ کیدارپوری کی تعمیرنو جدید طریقہ سے لیکن ماحولیات کے مطابق کی جائے گی تاکہ ماحول آلودہ نہ ہو اور کیدارناتھ کا فروغ عقیدت مندو ں کے جذبات کے مطابق ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi at kedarnath seek blessings of bhole baba for a developed india by 2022 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply