وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کا شہید بھگت سنگھ کو خراج عقیدت

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے شہید بھگت سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام عقیدت پیش کیا ۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’میں بہادر شہید بھگت سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی عظمت اور غیرمعمولی جرات ہندوستان کی نسلوں کو ترغیب فراہم کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔‘
کانگریس کے نائب صدر نے بھی شہید بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، ’شہید بھگت سنگھ کی سالگرہ پر میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘ ان کی قربانی اور بہادری آئندہ نسلوں کو ترغیب دیتی رہیں گی۔‘
واضح رہے کہ سردار بھگت سنگھ کی پیدائش 1907 میں موجودہ پاکستان کے پنجاب میں لیال پور ضلع کی جرانوالا تحصیل کے بانگا میں ہوئی تھی۔ وہ آزادی کی لڑائی میں حصہ لینے والے کرشمائی انقلابی لیڈر تھے۔ انہوں نے اپنی بہادری کے کارناموں سے انگریزوں کی نیند اڑا دی تھی۔ برطانوی انتظامیہ نے 23 سال کی عمر میں انہیں لاہور جیل میں پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi and rahul gandhi pay tribute to bhagat singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply